کمٹہ :۳۰/ستمبر (ایس او نیوز) بطور ایکسائز افسرکے وائن شاپ پر آکر رشوت کے لئے لگاتار ہراساں کرتے ہیں، اگر رقم نہیں دیں تو ایکسائز افسران کے سامنے کچھ بھی کہنا مشکل ہوجائے گا۔گذشتہ سال ضلع کے طلبا کو آئی اے ایس کی تربیت دینے کے نام پروائن شاپ مالکان سے 30لاکھ روپئے اینٹھ لئے ہیں۔ نہ آئی اے ایس کی تربیت اور نہ کوئی اس کے متعلق سرگرمی ۔ اس طرح ضلع کے کروالی وائن شاپ بیوپاری سنگھ نے ضلع کے ایکسائز افسران کے خلاف راست الزام عائد کیا ہے۔
کمٹہ کے وائی بھو پیالس میں کروالی وائن شاپ بیوپاریوں کی ضلع میٹنگ میں ایکسائز افسران کی رشوت خوری کے متعلق گفتگو کی گئی ۔ وائن شاپ پر چھاپہ مارنے والے افسران دوکان مالکان کو چوروں کی طرح نظر ڈالنے سے ہماری خود داری کو ٹھیس پہنچتی ہے۔ حکومت سے قانون کے مطابق منظوری لینے کے باوجود دوکان میں گھس کر گاہکوں کے سامنے جس طرح کا سلو ک کرتے ہیں اس سے ہمیں کافی ذہنی پریشانی ہونے کا الزام لگایا ہے۔
ضلع کے وائن شاپ مالکان نے ضلع میں آئی اے ایس کی تربیت کے لئے 20ہزار روپئے فی دوکان کے مطابق 150 وائن شاپ سے کل 30لاکھ روپئے جمع کر کے ایکسائز کمشنر کو پہنچائے ہیں، ایکسائز افسر منجوناتھ مرگولی کے کہنے پر یہ رقم جمع کی گئی ہے۔ایکسائز افسران ابھی تک آئی اے ایس کی تربیت دینے کے متعلق کوئی بات سامنے نہیں آنے کی بات سنگھ کے ضلعی صدر ناگراج ہتل مکی نے میٹنگ میں شکایت کی۔ ایکسائز نائب کمشنر سوریا کانت سندھے اور ایکسا ئز آفیسر منجوناتھ ارگول رشوت خوری کی بڑی مچھلیاں ہیں، جن سے لگاتار ہراسانی ہوئی ہے۔ غیر رجسٹرڈ وائن شاپ پر چھاپہ ماری نہیں ہوتی ،لیکن رجسٹرڈ وائن شاپ میں گھس کر ہراساں کررہے ہیں۔ اگر ان کی بات نہیں مانی جاتی ہے تو تین تین کیس جڑ دیتے ہیں، منظوری رد کرنے کی دھمکی دیتے ہیں۔ ایسے افسران کا ضلع سے تبادلہ کرنے کی مانگ لے کر سنگھ نے فیصلہ لیا ہے اور سنگھ کی یہ قرار داد ایکسائز کمشنر کو بھی دے کر ان پر مناسب کارروائی کے لئے مطالبہ کرنے کی بات ناگراج ہتلمکی نے الزام لگایا ۔ 15مئی کو ہم نے لائسنس تجدید کے لئے دیا تھا تو جولائی میں اس کی تجدید کی گئی ہے۔ جس سے حکومت کو کروڑوں کا نقصان ہواہے اور اس دوران ہمیں شراب بھی نہیں دی گئی ۔ بنگلورو سے آنے والے ایکسائز افسران رجسٹرڈ دوکانوں میں گھس کر خوب کھاتے ہیں بڑی بل بناتے ہیں اور رقم دئیے بغیر بڑے ٹھیس سے نکل جاتے ہیں، لیکن جب وہ میری شاپ پر آئے تھے تو میں نے بل وصول کرنے کی بات سنگھ کے نائب صدر سنتلین فرنانڈیز نے کہی اور سنگھ دیگر ممبران سے بھی اپیل کی کہ ایکسائز افسران دوکان پر آتے ہیں اورکھانا کھاتے ہیں تو انہیں مفت میں کھانانہ دیں بلکہ بل وصول کریں۔ اس موقع پر سنگھ کے سکریٹری روہی داس نائک، خازن چندر شیکھر شٹی ، جی ایس نائک، شئیلیش نائک، اشوک فائیدے اور دیگر عہدیداران موجود تھے۔
بھٹکل میں ماہانہ 9ہزار روپئے :بھٹکل کے ہر وائن شاپ ، بار سے ایکسائز افسران 9ہزارروپئے لیتے ہیں لیکن ہوناور میں ماہانہ وصولی بھٹکل سے کم ہونے کی مجھے جانکاری ہونے کی بھٹکل کے ایشور نائک نے اطلاع دی ۔